Silsila e Kamaliya
Teachings of Islam, Iman and Ehsan
  • Home
  • Introduction
  • Mamulaat
  • Taleemat
  • Bayanaat
  • Books
  • Hamd o Naat
  • Shajrah
  • Biography
  • Dua
  • Contact

Dec 29 2014

Muhammed Rasool Allah SAW

Muhammed Rasool Allah SAW

Hazrath Maulana Shah Mohammed Kamal ur Rahman Sahab Damat Barkatuhum
Muhammed Rasool Allah SAW

حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمٰن صاحب دامت برکاتہم

Click here to Download

By silsilaekamaliya • Maulana Kamal ur Rahman Sahab - Bayanaat, Milad un Nabi, Mohammed Rasool Allah, Seerat un Nabi • Tags: Maulana kamal ur Rahman sahab, milad, Milad un Nabi, Mohammed Rasool Allah

Dec 29 2014

Bais e Takhleeq E Kainat

Bais e Takhleeq E Kainat

Hazrath Maulana Shah Mohammed Kamal ur Rahman Sahab Damat Barkatuhum
Bais e Takhleeq E Kainat

حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمٰن صاحب دامت برکاتہم

Click here to Download

By silsilaekamaliya • Maulana Kamal ur Rahman Sahab - Bayanaat, Milad un Nabi, Mohammed Rasool Allah, Seerat un Nabi • Tags: Eid Milad, Maulana kamal ur Rahman sahab, milad, Milad un Nabi, Mohammed Rasool Allah

Dec 29 2014

Rasool Allah SAW Ki Basat

Rasool Allah SAW Ki Basat

Hazrath Maulana Shah Mohammed Kamal ur Rahman Sahab Damat Barkatuhum
Rasool Allah SAW Ki Basat

حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمٰن صاحب دامت برکاتہم

Click here to Download

By silsilaekamaliya • Maulana Kamal ur Rahman Sahab - Bayanaat, Milad un Nabi, Mohammed Rasool Allah, Seerat un Nabi • Tags: Eid Milad, milad, Milad un Nabi, Mohammed Rasool Allah, seerat un nabi

Dec 29 2014

Shan e Mustafa SAW – Shah Kamal Sahab

Shan e Mustafa SAW

Hazrath Maulana Shah Mohammed Kamal ur Rahman Sahab Damat Barkatuhum
Shan e Mustafa SAW

حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمٰن صاحب دامت برکاتہم

Click here to Download

By silsilaekamaliya • Maulana Kamal ur Rahman Sahab - Bayanaat, Mohammed Rasool Allah, Seerat un Nabi • Tags: Maulana kamal ur Rahman sahab, seerat un nabi

Dec 29 2014

Rasool Allah S.A.W Ke Asma o Sifaat

Rasool Allah S.A.W Ke Asma o Sifaat

Hazrath Maulana Shah Mohammed Kamal ur Rahman Sahab Damat Barkatuhum
Rasool Allah S.A.W Ke Asma o Sifaat

حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمٰن صاحب دامت برکاتہم

Click here to Download

By silsilaekamaliya • Maulana Kamal ur Rahman Sahab - Bayanaat, Mohammed Rasool Allah, Seerat un Nabi • Tags: Maulana kamal ur Rahman sahab, Mohammed Rasool Allah, seerat un nabi

Dec 28 2014

Dua of a distressed person

Dua of a distressed person

حالت اضطرار میں اخلاص سے کی جانے والی دعا

أَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ‌ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ ۔
الْمُضْطَر-اضطرار سے مشتق ہے۔ کسی ضرورت سے مجبور و بے قرار ہونے کو اضطرار کہتے ہیں اور وہ جبھی ہوتا ہے جب اس کا کوئی یارومددگار اور سہارا نہ ہو اس لئے مضطر وہ شخص ہے جو دنیا کے سب سہاروں سے مایوس ہوکر خاص اللہ تعالیٰ ہی کو فریاد رس سمجھ کر اس کی طرف متوجہ ہو۔ مضطر کی یہ تفسیر ذوالنون مصریؒ ، سہیل بن عبداللہ ؒ وغیرہ سے منقول ہے۔ (قرطبی) رسول اللہ ﷺ نے ایسے شخص کیلئے ان الفاظ میں دعا کرنے کی ہدایت فرمائی ہے۔
اللھم رحمتک ارجو فلا تکلنی الی نفسی طرفۃ عین واصلح لی شانی کلہ لا الٰہ الا انت
(ترجمہ) ائے اللہ میں تیری رحمت کا امیدوار ہوں اس لئے مجھے ایک لمحہ کیلئے بھی میرے اپنے نفس کے حوالہ نہ کیجئے اور آپ ہی میرے سب کاموں کو درست کردیجئے آپ کے سوا کوئی معبود نہیں (قرطبی)

مضطر کی دعا اخلاص کی بنا پر ضرور قبول ہوتی ہے

امام قرطبیؒ نے فرمایا کہ اللہ نے مضطر کی دعا قبول کرنے کا ذمہ لے لیا ہے اور اس آیت میں اس کا اعلان بھی فرمادیا ہے اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ دنیا کے سب سہاروں سے مایوس اور علائق سے منقطع ہوکر صرف اللہ تعالیٰ ہی کو کارساز سمجھ کر دعاکرنا سرماےۂ اخلاص ہے اور اللہ کے نزدیک اخلاص کا بڑا درجہ ہے۔ وہ جس کسی بندے میں پایا جائے اس کے اخلاص کی برکت سے اس کی طرف رحمت حق متوجہ ہوجاتی ہے جیسا کہ حق تعالیٰ نے کفار کاحال ذکر فرمایا ہے کہ جب یہ لوگ دریا میں ہوتے ہیں اور کشتی سب طرف سے موجوں کی لپیٹ میں آجاتی ہے اور یہ گو اپنی آنکھوں کے سامنے موت کو کھڑا دیکھ لیتے ہیں اس وقت یہ لوگ پورے اخلاص کے ساتھ اللہ کو پکارتے ہیں کہ اگر ہمیں اس مصیبت سے آپ نجات دیدیں تو ہم شکر گذار ہونگے، لیکن جب اللہ تعالیٰ ان کی دعا قبول فرماکر انہیں خشکی پر لے آتے ہیں تو پھر یہ شرک میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

اُدَﻋَوُا اﻟﻟﱠﮫَ ﻣُﺧْﻟِﺻِﯾنَ ﻟَﮫُ اﻟدﱢﯾنَ (الی قولہ) ﻓَﻟَﻣﱠﺎ ﻧَﺟﱠﺎھُمْ إِﻟَﯽ اﻟْﺑَرﱢ إِذَا ھُمْ ﯾُﺷْرِﮐُونَ
ایک صحیح حدیث میں منقول ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تین دعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں جس میں کسی شک کی گنجائش نہیں۔ ایک مظلوم کی دعا، دوسرے مسافرکی دعا، تیسرے باپ کی اپنی اولاد کیلئے دعا۔ قرطبیؒ نے اس حدیث کو نقل کرکے فرمایا ہے کہ ان تینوں دعاؤں میں بھی وہی صورت ہے جو دعائے مضطر میں اوپر لکھی گئی ہے کہ جب کوئی مظلوم دنیا کے سہاروں اورمدگاروں سے مایوس ہوکر دفع ظلم کیلئے اللہ کو پکارتا ہے وہ بھی مضطر ہی ہوتا ہے ۔ اسی طرح مسافر حالتِ سفر میں اپنے خویش و عزیز اور ہمدرد وغمگساروں سے الگ اور بے سہارا ہوتا ہے ۔ اسی طرح باپ اپنی اولاد پر یعنی اپنی اولاد کیلئے اپنی فطرت اور پدری شفقت کی بناء پر کبھی بددعا نہیں کرسکتا بجز اس کے کہ اس کا دل بالکل ٹوٹ جائے اور اپنے آپ کو مصیبت سے بچانے کیلئے اللہ کو پکارے۔
ایک

حیرت انگیز واقعہ

وہب بن منبّہؒ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ سے حاجتیں نماز کے ذریعہ طلب کی جاتی ہیں اور پہلے لوگوں کو کوئی حادثہ گذرتا ہے وہ جلدی سے نماز کی طرف رجوع کرتا۔ کہتے ہیں کہ کوفہ میں ایک قلی تھا جس پر لوگوں کو بہت اعتماد تھا۔ امین ہونے کی وجہ سے لوگوں کا سامان روپیہ وغیرہ بھی لے جاتا تھا ایک مرتبہ وہ سفر میں جارہا تھا کہ راستہ میں ایک شخص اس کو ملا پوچھا کہاں کا ارادہ ہے قلی نے کہا فلاں شہر کا وہ کہنے لگا مجھے بھی جانا ہے میں پاؤں چل سکتا تو تیرے ساتھ ہی چلتا کیا ممکن ہے کہ ایک دینار کرایہ پر مجھے خچر پرسوار کرلے قلی نے اس کو منظور کرلیا اور وہ سوار ہوگیا راستے میں ایک دوراہہ ملا، سوار نے پوچھا کہ کدھر کو چلنا ہے، قلی نے شارعِ عام کا راستہ بتایا اور سوار نے کہا یہ دوسرا راستہ قریب کا ہے اور جانوروں کیلئے بھی سہولت کا ہے۔ قلی نے کہا اچھی بات ہے اسی راستے چلئے تھوڑی دور چل کر راستہ ایک وحشت ناک جنگل پر ختم ہوگیا جہاں بہت سے مردے پڑے تھے وہ شخص خچر سے اترا اور کمر سے خنجر نکال کر قلی کو قتل کرنے کا ارادہ کیا۔ قلی نے کہا کہ ایسا نہ کر یہ خچر اور سامان سب کچھ لے لے یہی تیرا مقصود ہے مجھے قتل نہ کر اس نے نہ مانا اور قسم کھالی کہ پہلے تجھے قتل کروں گا پھر یہ سب کچھ لونگا اس نے بہت عاجزی کی مگراس ظالم نے ایک نہ مانی، قلی نے کہا اچھا مجھے دو رکعت آخری نماز پڑھنے دے اس نے قبول کیا اور ہنس کر کہا جلدی سے پڑھ لے اور ان لوگوں نے بھی یہی درخواست کی تھی مگر ان کی نماز نے کچھ بھی کام نہ دیا اس قلی نے نماز شروع کی، سورۂ فاتحہ پڑھنے کے بعد سورۃ بھی یاد نہ آئی ادھر وہ ظالم کھڑا تقاضہ کررہا تھا جلدی ختم کر بے اختیار اس کی زبان پر یہ آیت جاری ہوئی۔ اَمَّنْ یُّجِےْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُیہ پڑھ رہا تھا اور رو رہا تھا کہ ایک سوار نمودار ہوا جس کے سر پر چمکتا ہوا خود (لوہے کی ٹوپی) تھی اس نے نیزہ مارکر اس ظالم کو ہلاک کردیا جس جگہ وہ ظالم مرکر گرا، اس جگہ سے آگ کے شعلے اٹھنے لگے یہ نمازی بے اختیار سجدے میں گرگیا اللہ کا شکر ادا کیا نماز کے بعد اس سوار کی طرف دوڑا اس سے پوچھا کہ خدا کے واسطے اتناتو بتا دو کہ تم کون ہو، کیسے آئے ہو؟ اس نے کہا میں اَمَّنْ یُّجِےْبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ کا غلام ہوں اب تم مامون ہو، جہاں چاہے جاؤ۔

By silsilaekamaliya • DUA

Dec 28 2014

Best times for Dua

Best times for Dua

قبولیت کے چند اوقات

(۱) بارش کے وقت۔ (۲)زمزم پیتے وقت۔ (۳) مرغ کی بانگ کے وقت۔ (۴)بوقت آمین۔ (۵) مسلمانوں کے اجتماع کے وقت۔ (۶) شب قدر۔ (۷) رمضان کے مہینے میں۔ (۸) بوقت افطار روزہ۔ (۹) جمعہ کے دن کے بارے میں صراحت ہے کہ اس دن دعا قبول کی جاتی ہے۔بخاری میں ایک ارشادِ رسول ا اس طرح منقول ہے:

ان فی الجمعۃ لساعۃ لا یوافقھا عبد مسلم قائم یصلی یسئل اﷲ خیرا الا اعطاہ ایاہ۔ جمعہ کا دن ایک ایسی گھڑی ہے جو مسلمان کو نماز پڑھتے ہوئے مل جائے اس میں اللہ سے بھلائی مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو ضرور دے گا۔ وہ عصر کے بعد سورج کے غروب ہونے تک ہے۔

جمعہ کی رات

ان فی لیلۃ الجمعۃ لساعۃ الدعاء فیھا مستجابۃ (ترمذی) جمعہ کی رات کی ایک ساعت ایسی ہے اس میں دعا قبول ہوتی ہے۔

بوقت اذان قبولیت دعا

لایردان الدعاء عند النداء و عندالباس (ابو داؤد)

یعنی اذان اور جنگ کے وقت دعا رد نہیں ہوتی۔

اذان و اقامت کے درمیان

لایرد الدعاء بین الاذان و الاقامۃ(ابو دؤد) یعنی اذان اور اقامت کے درمیان دعا قبول ہوتی ہے، بوقت اقامت قبولیت اترتی ہے۔

اذا ثوب بالصلوٰۃ فتحت ابواب السماء واستجیب الدعااقامت کے وقت آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور دعا قبول ہوتی ہے۔

عرفہ کے دن دعا قبول کی جاتی

ذی الحجہ کی نویں تاریخ یعنی عرفہ کے دن دعا رد نہیں ہوتی۔ خیرالدعاء یوم عرفہ

بہ حالت سجدہ دعا

قرب مایکون العبد من ربہ وھو ساجد فاکثرو الدعاء (مسلم) سجدے میں بندہ اپنے رب کے بہت قریب ہوتا ہے تو زیادہ دعا مانگا کرو (یہ نفل اور انفرادی عمل ہے)

بوقت تلاوت و ختم قرآن

من قرء القرآن فلیسأل اﷲ بہ جو قرآن پڑھے پس اس کے واسطے سے اللہ ہی سے مانگے۔

By silsilaekamaliya • DUA

Dec 28 2014

Dua from Quran – چند قرآنی دعائیں

Dua from Quran

چند قرآنی دعائیں

رَ‌بَّنَا وَاجْعَلْنَا مُسْلِمَيْنِ لَكَ وَمِن ذُرِّ‌يَّتِنَا أُمَّةً مُّسْلِمَةً لَّكَ وَأَرِ‌نَا مَنَاسِكَنَا وَتُبْ عَلَيْنَا ۖ إِنَّكَ أَنتَ التَّوَّابُ الرَّ‌حِيمُ رَ‌بَّنَا وَابْعَثْ فِيهِمْ رَ‌سُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيهِمْ ۚ إِنَّكَ أَنتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (البقرۃ ،ع ۱۵ ، پ ا )وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِ‌يبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ ۖ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْ‌شُدُونَ O (البقرۃ، پ ۲ ع۶)

لِّلَّـهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْ‌ضِ ۗ وَإِن تُبْدُوا مَا فِي أَنفُسِكُمْ أَوْ تُخْفُوهُ يُحَاسِبْكُم بِهِ اللَّـهُ ۖ فَيَغْفِرُ‌ لِمَن يَشَاءُ وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ‌ ﴿٢٨٤﴾ آمَنَ الرَّ‌سُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّ‌بِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّـهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُ‌سُلِهِ لَا نُفَرِّ‌قُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّ‌سُلِهِ ۚ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَ‌انَكَ رَ‌بَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ‌ ﴿٢٨٥﴾ لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ۗ رَ‌بَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَ‌بَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرً‌ا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَ‌بَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ‌ لَنَا وَارْ‌حَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْ‌نَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِ‌ينَ (البقرۃ، پ ۳،ع۸)

وَإِذْ قَالَ إِبْرَ‌اهِيمُ رَ‌بِّ اجْعَلْ هَـٰذَا الْبَلَدَ آمِنًا وَاجْنُبْنِي وَبَنِيَّ أَن نَّعْبُدَ الْأَصْنَامَ ﴿٣٥﴾ رَ‌بِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرً‌ا مِّنَ النَّاسِ ۖ فَمَن تَبِعَنِي فَإِنَّهُ مِنِّي ۖ وَمَنْ عَصَانِي فَإِنَّكَ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿٣٦﴾ رَّ‌بَّنَا إِنِّي أَسْكَنتُ مِن ذُرِّ‌يَّتِي بِوَادٍ غَيْرِ‌ ذِي زَرْ‌عٍ عِندَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّ‌مِ رَ‌بَّنَا لِيُقِيمُوا الصَّلَاةَ فَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِي إِلَيْهِمْ وَارْ‌زُقْهُم مِّنَ الثَّمَرَ‌اتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُ‌ونَ ﴿٣٧﴾ رَ‌بَّنَا إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِي وَمَا نُعْلِنُ ۗ وَمَا يَخْفَىٰ عَلَى اللَّـهِ مِن شَيْءٍ فِي الْأَرْ‌ضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ ﴿٣٨﴾ الْحَمْدُ لِلَّـهِ الَّذِي وَهَبَ لِي عَلَى الْكِبَرِ‌ إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ ۚ إِنَّ رَ‌بِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاءِ ﴿٣٩﴾ رَ‌بِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلَاةِ وَمِن ذُرِّ‌يَّتِي ۚ رَ‌بَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ ﴿٤٠﴾ رَ‌بَّنَا اغْفِرْ‌ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ (سورۂ ابراہیم ،پ ۱۳ ،ع ۱۸)

وَذَا النُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ‌ عَلَيْهِ فَنَادَىٰ فِي الظُّلُمَاتِ أَن لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ﴿٨٧﴾ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ الْغَمِّ ۚ وَكَذَٰلِكَ نُنجِي الْمُؤْمِنِينَ ﴿٨٨﴾ وَزَكَرِ‌يَّا إِذْ نَادَىٰ رَ‌بَّهُ رَ‌بِّ لَا تَذَرْ‌نِي فَرْ‌دًا وَأَنتَ خَيْرُ‌ الْوَارِ‌ثِينَ ﴿٨٩﴾ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَوَهَبْنَا لَهُ يَحْيَىٰ وَأَصْلَحْنَا لَهُ زَوْجَهُ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا يُسَارِ‌عُونَ فِي الْخَيْرَ‌اتِ وَيَدْعُونَنَا رَ‌غَبًا وَرَ‌هَبًا ۖ وَكَانُوا لَنَا خَاشِعِينَ (سورۃالانبیاء پ ۱۷ ،ع ۶)

فَدَعَا رَ‌بَّهُ أَنِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ‌ (سورۂ القمر پ ۲۷ ،ع ۸)

قَالَا رَ‌بَّنَا ظَلَمْنَا أَنفُسَنَا وَإِن لَّمْ تَغْفِرْ‌ لَنَا وَتَرْ‌حَمْنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِ‌ينَ (سورۂ اعراف پ ۸ ،ع ۶)

اور جس وقت ابراہیم  نے (دعا میں) عرض کیا کہ اے میرے پروردگار (آباد) شہر بنادیجئے (امن و امان) والا اور اس کے بسنے والوں کو پھلوں سے بھی عنایت کیجئے جو کہ ان میں سے اللہ تعالیٰ پر اور روز قیامت پر ایمان رکھتے ہیں۔ حق تعالیٰ نے ارشاد فرمایا اور اس شخص کو بھی جو کافر ہے سو ایسے شخص کو تھوڑے روز تو خوب آرام برتاؤں گا پھر اس کو کشاں کشاں عذاب دوزخ میں پہنچاؤں گا اور وہ پہنچنے کی جگہ تو بہت بری ہے اور جبکہ اٹھارہے تھے ابراہیم ں دیواریں خانۂ کعبہ کی اور اسمٰعیل ں بھی (اور یہ کہتے جاتے تھے) ائے ہمارے پروردگار (یہ خدمت) ہم سے قبول فرمائیے۔ بلاشبہ آپ خوب سننے والے اور جاننے والے ہیں۔ اے ہمارے پروردگار ہم کو اپنا اور زیادہ مطیع بنا لیجئے اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک ایسی جماعت (پیدا) کیجئے جو آپ کی مطیع ہو اور (نیز) ہم کو ہمارے حج (وغیرہ) کے احکام بھی بتلادیجئے اور ہمارے حال پر توجہ رکھئے اور فی الحقیقت آپ ہی ہیں توجہ فرمانے والے مہربانی فرمانے والے۔ ائے ہمارے پروردگار اور اس جماعت کے اندر انہیں میں کے ایک ایسے پیغمبر ں بھی مقرر کیجئے جو ان لوگوں کو آپ کی آیتیں پڑھ پڑھ کر سنایا کریں اور ان کو (آسمانی) کتاب کی اور حکمت کی تعلیم دیا کریں اور ان کو پاک کردیں بلاشبہ آپ ہی ہیں غالب القدرت کامل الانتظام اور ایسا طریقہ بتلادیا تاکہ تم لوگ (اس نعمت آسمانی پر اللہ کا) شکر ادا کیا کرو اور جب آپ سے میرے بندے میرے متعلق دریافت کریں تو میں قریب ہی ہوں منظور کرلیتا ہوں۔ ہر عرض درخواست کرنے والے کی جب کہ وہ میرے حضور میں درخواست دے ،ان کو چاہئے کہ میرے احکام قبول کیا کریں اور مجھ پر یقین رکھیں کہ وہ لوگ رشد (فلاح) حاصل کریں گے ۔ (البقرۃ، پ ۲ )

اللہ تعالیٰ ہی کی ملک میں سب جو کچھ آسمانوں میں ہیں اور جو کچھ زمین میں ہیں اور جو باتیں تمہارے نفسوں میں ہیں ان کو اگر تم ظاہر کروگے یا کہ پوشیدہ رکھوگے حق تعالیٰ تم سے حساب لیں گے۔ پھر (بجز کفر و شرک کے) جس کیلئے منظور ہوگا بخش دیں گے اور جس کو منظور ہوگا سزادیں گے اور اللہ تعالیٰ ہر شئ پر پوری طرح قدرت رکھنے والے ہیں اعتقاد رکھتے ہیں۔ اس چیز کا جو ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہے اور مومنین بھی سب کے سب عقیدہ رکھتے ہیں۔ اللہ کے ساتھ اور اس کے فرشتوں کے اور اس کی کتابوں کے ساتھ اور اس کے پیغمبروں کے ساتھ کہ ہم اس کے پیغمبروں میں سے کسی میں تفریق نہیں کرتے اور ان سب نے یوں کہا کہ ہم نے آپ کا (ارشاد) سنا اور خوشی سے مانا ہم آپ سے بخشش چاہتے ہیں اور ہمارے پروردگار اور آپ ہی کی طرف (ہم سب کو) لوٹنا ہے۔

اللہ تعالیٰ کسی شخص کو مکلف نہیں بناتا مگر اسی بات کا جو اسی کی طاقت (اور اختیار) میں ہو اس کو ثواب بھی اسی کاملے گا اور جو ارادے سے کرے اور اس پر عذاب بھی اسی کا ہوگا جو ارادے سے کرے۔ ائے ہمارے رب ہم پر داروگیر نہ فرمائیے۔اگر ہم بھول جائیں یا چوک جائیں ائے ہمارے رب ہم پر کوئی سخت حکم نہ بھیجئے، جیسے ہم سے پہلے لوگوں پر آپ نے بھیجے تھے۔ اے ہمارے رب اورہم پر کوئی ایسا بار(دنیا یاآخرت کا) نہ ڈال جس کی ہم کو سہار نہ ہواور درگذر کیجئے ہم سے اور بخش دیجئے ہم کو اور رحم کیجئے ہم پر آپ ہمارے کارساز ہیں (اورکارساز طرفدار ہوتا ہے) سو آپ ہم کو کافر لوگوں پر غالب کیجئے۔ (البقرہ)

اور جب کہ ابراہیم  نے کہا ائے میرے رب اس شہر (مکہ) کو امن والا بنادیجئے اور مجھ کو اور میرے خاص فرزندوں کو بتوں کی حفاظت سے بچائے رکھئے ائے میرے پروردگار ان بتوں نے بہت سے آدمیوں کو گمراہ کردیا پھر جو شخص میری راہ پر چلے گا وہ تو میرا ہے ہی اور جو شخص (اس باب میں) میرا کہنا نہ مانے سو آپ تو کثیر المغفرت (اور) کثیر الرحمت ہیں، ائے ہمارے رب میں اپنی اولاد کو آپ کے معظم گھر کے قریب ایک میدان میں جو زراعت کے قابل نہیں آباد کرتا ہوں ائے ہمارے رب تاکہ وہ نماز کا اہتمام رکھیں تو آپ کچھ لوگوں کے قلب ان کی طرف مائل کردیجئے اور ان کو (محض اپنی قدرت سے) پھل کھانے کو دیجئے تاکہ یہ لوگ ( ان نعمتوں) کا شکر کریں۔ ائے ہمارے رب آپ کو تو سب کچھ معلوم ہے جو ہم اپنے دل میں رکھیں اور جو ظاہر کریں اور اللہ تعالیٰ سے تو کوئی چیز بھی مخفی نہیں نہ زمین میں اور نہ آسمان میں۔ تمام حمد (و ثنا )خدا کے ئے ہے۔ (سزا وار ) ہے جس نے مجھ کو بڑھاپے میں اسمٰعیل  اور اسحاق (دو بیٹے) عطاکئے۔ حقیقت میں میرا رب دعا کا بڑا سننے والا ہے ائے میرے رب مجھ کو بھی نماز کا (خاص) اہتمام کرنے والا رکھئے اور میری اولاد میں بھی ائے ہمارے رب اور میری (یہ) دعا قبول کیجئے ائے ہمارے رب میری مغفرت کردیجئے اور میرے ماں باپ کی بھی اور کل مومنین کی بھی حساب کے قائم ہونے کے دن ۔ (ابراہیم ) اور مچھلی والے پیغمبر یعنی حضرت یونس  کا تذکرہ کیجئے جبکہ وہ اپنی قوم سے خفا ہوکر چلے گئے اور انہوں نے یہ سمجھا کہ ہم ان پر (اس چلے جانے میں) کوئی داروگیر نہ کریں گے پس انہوں نے اندھیروں میں پکارا کہ الٰہی آپ کے سوا کوئی معبود نہیں آپ سب (نقائص)سے پاک ہیں میں بے شک قصور وار ہوں سو ہم نے ان کی دعا قبول کی اور ان کو اس گھٹن سے نجات دی اور ہم اسی طرح (اور) ایمان والوں کو بھی (کرب و بلا سے) نجات دیا کرتے ہیں اور ذکریا  کا (تذکرہ کیجئے) جبکہ انہوں نے اپنے رب کو پکارا کہ ائے میرے رب! مجھ کو لاوارث مت رکھیو یعنی (مجھ کوفرزند دیجئے کہ میرا وارث ہو) اور سب وارثوں سے بہتر آپ ہی ہیں ،ہم نے ان کی دعا قبول کرلی اور ان کو فرزند (یحیےٰ) عطا فرمایا اور ان کی خاطر ان کی بیوی کو ( جو بانچھ تھیں اولاد کے) قابل بنادیا۔ یہ سب نیک کاموں میں دوڑتے تھے اور امیدوبیم کے ساتھ ہماری عبادت کیا کرتے تھے اور ہمارے سامنے خشوع اختیار کرنے والے تھے۔

تو نوح  نے اپنے رب سے دعا کی کہ میں درماندہ ہوں سو آپ (ان سے) انتقام لے لیجئے ۔ (القمر ع ۸)

دونوں کہنے لگے ائے ہمارے رب ہم نے اپنا بڑا نقصان کیا اگر آپ ہماری مغفرت نہ کریں گے اور ہم پر رحم نہ کریں گے تو واقعی ہمارا بڑا نقصان ہوجائے گا۔

By silsilaekamaliya • DUA

Dec 28 2014

How to make Dua acceptable

How to make Dua acceptable

سراپادعا بننے کا طریقہ

اپنی احتیاجات کو اللہ کے سامنے پیش کرنا اور حق تعالیٰ کی عنایات کو سوچنا عملِ دعا اور حالِ دعا کے حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔ دعا سراسر عاجزی ہے۔ دعا بندہ کو دی جانے والی لا جواب چیز ہے۔ دعا مفید ہی مفید ہے ۔ جس کو دعا ملی اسے سب کچھ مل گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم کو صاحب دعا بنادے اور مستجاب الدعوات بنادے۔

آدابِ دعا

(۱) کھانے پینے، پہنے اور کمانے میں حرام سے بچنا

(۲) دل سے یہ سمجھنا کہ اللہ کے سوا کوئی ہمارا مقصد پورا نہیں کرسکتا

(۳) دعا سے پہلے کوئی نیک کام کرنا

(۴) پاک و صاف ہوکر دعا کرنا

(۵) وضو کرکے دعا کرنا

(۶) دعا کے وقت قبلہ روہونا

(۷)دو زانو بیٹھ کر دعا کرنا

(۸) دعاکے اول اور آخر میں اللہ کی حمدوثنا کرنا

(۹) دعاکے شروع اور آخر میں حضرت محمد ا پر درود بھیجنا

(۱۰) دونوں ہاتھ پھیلاکر دعامانگنا

(۱۱)دونوں ہاتھوں کو مونڈھوں تک اٹھانا

(۱۲) تواضع کے ساتھ بیٹھنا

(۱۳) اپنی محتاجی اور عاجزی کا ذکر کرنا

(۱۴)دعا کے وقت آسمان کی طرف نظر نہ اٹھانا

(۱۵) اللہ کے اسمائے حسنیٰ اور صفاتِ عالیہ ذکر کرکے دعا کرنا

(۱۶) الفاظ دعا میں قافیہ بندی کے تکلف سے بچنا

(۱۷) دعا اگر نظم میں ہو تو گانے کی صورت سے بچنا

(۱۸)دعا کے وقت انبیاء علیہم السلام اور دیگر مقبول اور صالح بندوں کے ساتھ توسل کرنا وسیلہ لینا جس کا طریقہ یہ ہے کہ اے اللہ ان بزرگوں کے طفیل میری دعا قبول فرما۔

(۱۹) دعا میں آواز پست کرنا

(۲۰) زیادہ تر ان الفاظ میں دعا کرنا جو حضور ﷺ سے منقول ہیں

(۲۱) دینی و دنیوی امور کی عام جامع دعائیں کرنا

(۲۲) امام ہو تو تمام شرکاء جماعت کو دعا میں شریک کرنا

(۲۳) عزم کے ساتھ دعا کرنا

(۲۴) رغبت و شوق کے ساتھ دعا کرنا

(۲۵) حتی المقدور حضورِ قلب کے ساتھ دعا کرنا

(۲۶)قبولیت دعا کی قوی امید رکھنا

(۲۷) بار بار دعا کرنا

(۲۸) دعا الحاح و زاری سے کرنا

(۲۹)کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرنا

(۳۰) طئے شدہ دعا نہ کرنا ( مثلاً عورت کا مرد ہونے اور مرد کا عورت ہونے کی دعا کرنا)

(۳۱) کسی محال چیز کی دعا نہ کرنا

(۳۲) اللہ کی رحمت کواپنے لئے مخصوص کرنے کی دعا نہ کرنا

(۳۳) اپنی حاجتوں میں اللہ ہی سے پناہ مانگنا

(۳۴) دعا کرنے اور سننے والے دونوں کا آمین کہنا

(۳۵) دعا کے بعد دونوں ہاتھوں کا چہرے پر پھیرنا

(۳۶) قبولیت دعا میں جلدی نہ کرنا

(۳۷) عدم قبولیت کے آثار پر شکایت نہ کرنا

(۳۸) دنیا میں نہ ملنے پر آخرت میں ذخیرہ کایقین رکھنا

(۳۹) خدا کی حکمت ومشیت پر دل و جان سے راضی ہونا

By silsilaekamaliya • DUA

Dec 28 2014

Benefits of Dua – فوائدِ دُعا

Benefits of Dua

فوائدِ دُعا

(۱) دعا نافع دین بھی ہے نافع دنیا بھی

(۲) دعا سے قبولیت کے دروازے کھلتے ہیں

(۳)دعا سے جنت کے دروازے کھلتے ہیں

(۴) دعا سے ضعیف تدبیر بھی قوی ہوجاتی ہے

(۵) دعا سے قضا بھی ٹل جاتی ہے

(۶) دعا بندے اور مولیٰ کے درمیان تعلق کو بتلاتی ہے

(۷) دعا سے مصیبتیں ٹلتی ہیں

(۸) دعا رحمت الٰہیہ کو کھینچنے کا عظیم درجہ ہے

(۹) دعا سے بغیر اسباب بھی جب اللہ چاہتے ہیں کام بنادیتے ہیں

(۱۰) دعا سے نا تمام اور ادھورے اسباب بھی کافی ہوجاتے ہیں

(۱۱) دعا اللہ کو راضی کرنے کا اہم ترین سبب ہے

(۱۲) دعا اللہ سے قرب کا سبب ہے

(۱۳) دعا ایک عظیم نعمت ہے جو کسی مومن اور مسلم کو مل جائے اور اس کے اعمال کا جزء بن جائے۔

(۱۴) دعا طریقت کے راستے کی عظیم چیز ہے۔

(۱۵) دعا اہل طریقت کے پاس حال بن کر باطن انسان میں داخل ہوجاتی ہے

(۱۶) دعا اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کرنے والی ہے

By silsilaekamaliya • DUA

«‹ 113 114 115 116›»

Latest Updates

  • Join the Movement to Protect Waqf Properties – Waqf Amendment Bill 2025 April 22, 2025
  • Taleemat Silsila e Kamaliya Live September 2, 2024
  • Teri Shan Kun Fakan Hai – Hamd e Bari Tala – Ammar Asad August 30, 2024
  • Majlis Ehsaan o Sulook – Madrasa Tajweed ul Quran Amberpet May 14, 2023
  • Gathering In Memory of Maulana Kamal ur Rahman Sahab Rahmathullah Alaih May 11, 2023
  • Weekly Majlis Khanqah e Jamaliya May 11, 2023
  • Condolence by Maulana Khaled Saif Ullah Rahmani May 10, 2023
  • Condolence By Maulana Muhammad Ilyas Ghumman May 10, 2023
  • Dars e Hadith – Maulana Shah Mohammed Zilal ur Rahman Sahab May 10, 2023
  • Izhaar e Tashakkur – اظہار تشکر May 10, 2023
Quran Online

Subscribe Mailinglist

Seedha Raasta

Seedha Raasta

Sukoon e Dil

Seedha Raasta

Online Visitors

Free counters!

↑

© Silsila e Kamaliya 2025
Al-Kamal Publications