How to make Dua acceptable

How to make Dua acceptable

سراپادعا بننے کا طریقہ

اپنی احتیاجات کو اللہ کے سامنے پیش کرنا اور حق تعالیٰ کی عنایات کو سوچنا عملِ دعا اور حالِ دعا کے حاصل کرنے کا طریقہ ہے۔ دعا سراسر عاجزی ہے۔ دعا بندہ کو دی جانے والی لا جواب چیز ہے۔ دعا مفید ہی مفید ہے ۔ جس کو دعا ملی اسے سب کچھ مل گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم کو صاحب دعا بنادے اور مستجاب الدعوات بنادے۔

آدابِ دعا

(۱) کھانے پینے، پہنے اور کمانے میں حرام سے بچنا

(۲) دل سے یہ سمجھنا کہ اللہ کے سوا کوئی ہمارا مقصد پورا نہیں کرسکتا

(۳) دعا سے پہلے کوئی نیک کام کرنا

(۴) پاک و صاف ہوکر دعا کرنا

(۵) وضو کرکے دعا کرنا

(۶) دعا کے وقت قبلہ روہونا

(۷)دو زانو بیٹھ کر دعا کرنا

(۸) دعاکے اول اور آخر میں اللہ کی حمدوثنا کرنا

(۹) دعاکے شروع اور آخر میں حضرت محمد ا پر درود بھیجنا

(۱۰) دونوں ہاتھ پھیلاکر دعامانگنا

(۱۱)دونوں ہاتھوں کو مونڈھوں تک اٹھانا

(۱۲) تواضع کے ساتھ بیٹھنا

(۱۳) اپنی محتاجی اور عاجزی کا ذکر کرنا

(۱۴)دعا کے وقت آسمان کی طرف نظر نہ اٹھانا

(۱۵) اللہ کے اسمائے حسنیٰ اور صفاتِ عالیہ ذکر کرکے دعا کرنا

(۱۶) الفاظ دعا میں قافیہ بندی کے تکلف سے بچنا

(۱۷) دعا اگر نظم میں ہو تو گانے کی صورت سے بچنا

(۱۸)دعا کے وقت انبیاء علیہم السلام اور دیگر مقبول اور صالح بندوں کے ساتھ توسل کرنا وسیلہ لینا جس کا طریقہ یہ ہے کہ اے اللہ ان بزرگوں کے طفیل میری دعا قبول فرما۔

(۱۹) دعا میں آواز پست کرنا

(۲۰) زیادہ تر ان الفاظ میں دعا کرنا جو حضور ﷺ سے منقول ہیں

(۲۱) دینی و دنیوی امور کی عام جامع دعائیں کرنا

(۲۲) امام ہو تو تمام شرکاء جماعت کو دعا میں شریک کرنا

(۲۳) عزم کے ساتھ دعا کرنا

(۲۴) رغبت و شوق کے ساتھ دعا کرنا

(۲۵) حتی المقدور حضورِ قلب کے ساتھ دعا کرنا

(۲۶)قبولیت دعا کی قوی امید رکھنا

(۲۷) بار بار دعا کرنا

(۲۸) دعا الحاح و زاری سے کرنا

(۲۹)کسی گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرنا

(۳۰) طئے شدہ دعا نہ کرنا ( مثلاً عورت کا مرد ہونے اور مرد کا عورت ہونے کی دعا کرنا)

(۳۱) کسی محال چیز کی دعا نہ کرنا

(۳۲) اللہ کی رحمت کواپنے لئے مخصوص کرنے کی دعا نہ کرنا

(۳۳) اپنی حاجتوں میں اللہ ہی سے پناہ مانگنا

(۳۴) دعا کرنے اور سننے والے دونوں کا آمین کہنا

(۳۵) دعا کے بعد دونوں ہاتھوں کا چہرے پر پھیرنا

(۳۶) قبولیت دعا میں جلدی نہ کرنا

(۳۷) عدم قبولیت کے آثار پر شکایت نہ کرنا

(۳۸) دنیا میں نہ ملنے پر آخرت میں ذخیرہ کایقین رکھنا

(۳۹) خدا کی حکمت ومشیت پر دل و جان سے راضی ہونا