Best times for Dua

Best times for Dua

قبولیت کے چند اوقات

(۱) بارش کے وقت۔ (۲)زمزم پیتے وقت۔ (۳) مرغ کی بانگ کے وقت۔ (۴)بوقت آمین۔ (۵) مسلمانوں کے اجتماع کے وقت۔ (۶) شب قدر۔ (۷) رمضان کے مہینے میں۔ (۸) بوقت افطار روزہ۔ (۹) جمعہ کے دن کے بارے میں صراحت ہے کہ اس دن دعا قبول کی جاتی ہے۔بخاری میں ایک ارشادِ رسول ا اس طرح منقول ہے:

ان فی الجمعۃ لساعۃ لا یوافقھا عبد مسلم قائم یصلی یسئل اﷲ خیرا الا اعطاہ ایاہ۔ جمعہ کا دن ایک ایسی گھڑی ہے جو مسلمان کو نماز پڑھتے ہوئے مل جائے اس میں اللہ سے بھلائی مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو ضرور دے گا۔ وہ عصر کے بعد سورج کے غروب ہونے تک ہے۔

جمعہ کی رات

ان فی لیلۃ الجمعۃ لساعۃ الدعاء فیھا مستجابۃ (ترمذی) جمعہ کی رات کی ایک ساعت ایسی ہے اس میں دعا قبول ہوتی ہے۔

بوقت اذان قبولیت دعا

لایردان الدعاء عند النداء و عندالباس (ابو داؤد)

یعنی اذان اور جنگ کے وقت دعا رد نہیں ہوتی۔

اذان و اقامت کے درمیان

لایرد الدعاء بین الاذان و الاقامۃ(ابو دؤد) یعنی اذان اور اقامت کے درمیان دعا قبول ہوتی ہے، بوقت اقامت قبولیت اترتی ہے۔

اذا ثوب بالصلوٰۃ فتحت ابواب السماء واستجیب الدعااقامت کے وقت آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں اور دعا قبول ہوتی ہے۔

عرفہ کے دن دعا قبول کی جاتی

ذی الحجہ کی نویں تاریخ یعنی عرفہ کے دن دعا رد نہیں ہوتی۔ خیرالدعاء یوم عرفہ

بہ حالت سجدہ دعا

قرب مایکون العبد من ربہ وھو ساجد فاکثرو الدعاء (مسلم) سجدے میں بندہ اپنے رب کے بہت قریب ہوتا ہے تو زیادہ دعا مانگا کرو (یہ نفل اور انفرادی عمل ہے)

بوقت تلاوت و ختم قرآن

من قرء القرآن فلیسأل اﷲ بہ جو قرآن پڑھے پس اس کے واسطے سے اللہ ہی سے مانگے۔