Aazmayish kiyoun – Khutbat e Kamaliya

Aazmayish kiyoun - Khutbat e Kamaliya

Aazmayish kiyoun – Khutbat e Kamaliya

Lecture by Sufi e Azam Hyderabad Deccan, Hazrat Maulana Shah Mohammed Kamal ur Rahman Sahab Damat Barkatuhum.

آزمائش کیوں؟ – خطباتِ کمالیہ سلسلہ نمبر ۲۱

 

صوفی ِاعظم مفسرِقرآن حضرت مولانا شاہ محمد کمال الرحمٰن صاحب دامت برکاتہم

 

محتر م بز رگو عز یز ساتھیو :
ایک عام آدمی کا ذہن یو ں کا م کر تا ہے کہ ایک آدمی نمازی اور ایماندار ہے تواس نیک اور اچھے بھلے آدمی پر مصیبت نہیں آنی چا ہئے اور یہ کہ بے ایمان آدمی ہے تو اس پر آزما ئش واجبی بات ہے ایک عام آدمی کا ذہن یو ں کام کر تا ہے، ایک آدمی زکو ٰۃ نکا لتا ہے روزہ رکھتا ہے صد قہ کر تا ہے حج کر تا ہے تو عام آدمی کا ذہن یہ رہتا ہے کہ صاحب ایسے شخص پر آزما ئش اور ابتلا ء نہیں آنی چا ہئے جو آدمی بے نماز ی ہے اور زکو ٰ ۃ نہیں نکالتا روز ہ نہیں رکھتا اور حج نہیں کر تا اور جو آدمی حقو ق اور واجبات اور احکام کی ادا ئیگی نہیں کرسکتا ہاں اس شخص پر اگر اللہ تعالی کی طرف سے آزما ئشیں ڈا لی گئیں اور عتا ب انڈیلا گیا تو یہ بات واجبی معلوم ہو تی ہے ایک عام ذہن والا ایسی سو چ رکھتا ہے حالا نکہ اللہ تعالی عا فیت کی شکلیں تو رکھتے ہیں لیکن اللہ پا ک کا ایک خصوصی دستو ر ہے ضا بطہ ہے، ضا بطہ یہ ہے کہ جو صاحبِ ایمان ہے اس کا امتحا ن ہوگا مثلاً دو قسم کے آدمی ہیں ایک آدمی وہ ہے جو ما لد ا ر ہے مگر ایماندار ہے اور ایک آدمی وہ ہے جو ہے تو غر یب مگر ایماندار ہے ایک آدمی میں ایمان کے ساتھ امیری ہے اور ایک آدمی میں ایمان کے ساتھ غریبی ہے یہ بھی امتحان میں وہ بھی امتحا ن میں ایسا نہیں ہے کہ امیر کو ما ل دے کر اس کو چھو ڑ دیا گیا ہے اس کا امتحان نہیں لیا جا ئے گا ایسا نہیں ہے اور ایسا بھی نہیں ہے کہ ایک آدمی غریب ہے ایماندار ہے اس کا امتحا ن نہیں لیا جا رہا ہے اس کو ایسے ہیں چھو ڑ دیا جا ئے گا ایسا نہیں ہے مو من و مسلم جس حا ل میں ہے وہ حا لتِ امتحا ن ہے امیر ہے تو بھی غریب ہو تب بھی نو جو ان ہے تب بھی بوڑھا ہو تب بھی اولا د ہو تب بھی اولا د نہ ہو تب بھی کسبِ معاش کی وسعتیں ہو ں تب بھی نہ ہو ں تب بھی امرا ض و عو ار ض رہیں نہ رہیں ہر صورت میں ایک مسلمان در اصل امتحا ن ہی کے دائرے میں ہے صلا حیتو ں کے اعتبار سے امتحا ن ہو تا رہتا ہے اسی لئے اللہ پا ک نے فر ما یا (ولنبلو نکم)اور ضرور ہم تم کو آزما ئیں گے کون کہ رہے ہیں کس سے کہ رہے ہیں اللہ پاک کہ رہے ہیں پورے ایمان والوں سے کہ رہے ہیں چاہے وہ ایمان صا لحیت کے در جہ کا ہو چاہے وہ ایمان شہاد ت کے در جہ کا ہو چاہے وہ ایمان صدیقیت کے در جہ کا ہو چا ہے وہ ایمان نبو ت کے در جہ کا ہو امتحا ن ضروری ہے اسی لئے حضور اکرم ﷺ نے فرما یا کہ سب سے زیاد ہ مجھے آزما یا گیا

Read Flip book

Read on Google Drive

Download

 

Aazmayish kiyoun, Aazmayish kyun, Aazmayish, Why Trials?, Why Trials and Tribulations, Trials and Tribulations, Maulana Kamal ur Rahman Sahab, Shah Kamal Sahab