Islamic Question Answer in Urdu – 2

Islamic Question Answer in Urdu – 2

سوال:۔نہی کی چند مثالیں بتلائیے؟

جواب:۔جیسے جھوٹ مت بولئیے، چوری مت کیجئے،مانباپ کو مت ستائیے۔

سوال:۔سب احکام ایک ہی درجہ کے ہوتے ہیں، یاان کے درجے ہیں؟

جواب:۔ان میں درجات ہوتے ہیں،ان میں بعض احکام فرض، بعض واجب،بعض سنت، بعض مستحب، بعض نفل درجے کے ہوتے ہیں، بعض کو مکروہ اور بعض کو حرام کہا جاتا ہے، اس کی تفصیلات کیلئے بڑی کتابوں اور اپنے اساتذہ سے رجوع کیجئے۔

سوال:۔ایمان کن کن چیزوں پر لانا ہے؟Islamic Question Answer in Urdu - 2

جواب:۔مختصر پیرائے میں اتنا ماننا بے حد اہم ہے جن کو ہم ایمانیات کے بیان میں ایمان مفصل سے تعبیر کرتے ہیں۔

سوال:۔ایمان مفصل سے مراد؟

جواب:۔(۱) اللہ (۲) فرشتے (۳) کتابیں (۴) رسول (۵) قیامت (۶) مرنے کے بعد اٹھایا جانا (۷) تقدیر پر یقین۔ ایمان مفصل کہلاتا ہے۔

سوال:۔ایمان کا بنیادی کلمہ کونسا ہے؟

جواب:۔لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

سوال:۔یہ کس کے الفاظ ہیں اور اس میں کس کا علم ہے؟

جواب:۔یہ اللہ کے الفاظ ہیں، قرآن کے الفاظ ہیں، اس میں اللہ کا علم ہے

سوال:۔کلمۂ طیبہ میں جو کوئی کا ترجمہ کیا جاتا ہے وہ کس لفظ کے معنیٰ ہیں؟

جواب:۔لا الٰہ کی ترکیب سے کوئی کے معنیٰ پیدا ہوتے ہیں۔

سوال:۔کوئی کا کیا مطلب؟

جواب:۔کوئی کا مصداق مخلوق ہے

سوال:۔اس کا مصداق خلق کوکیوں ٹہرایاجارہا ہے؟

جواب:۔اس لئے کہ اللہ کے سوا جوکوئی ہے وہ مخلوق ہے

سوال:۔اللہ اور الٰہ میں کیا فرق ہے؟

جواب:۔اللہ اسم ذات ہے اور الہ اسم صفت ہے جس کے مرادی معنیٰ لائق عبادت کے آتے ہیں۔

سوال:۔نفاق کس کو کہتے ہیں؟

جواب:۔کلمہ طیبہ کا بظاہر اقرار کرنا مگر دل سے انکار کرنانفاق کہلاتا ہے

سوال:۔منافقین کا انجام کیا ہوگا؟

جواب:۔منافقین کا انجام بہت بھیانک ہے وہ دوزخ کے سب سے نچلے طبقہ میں سخت عذابوں میں رہیں گے

سوال:۔ارتداد کیا ہے؟

جواب:۔اسلام کے عقائد و اعمال کو قبول کرنے کے بعد پھر اس کا انکار کردینا ارتداد کہلاتا ہے

سول:۔ ارتداد والے لوگوں کا انجام کیا ہے؟

جواب:۔کافروں، مشرکوں اور منافقوں کی طرح مرتد لوگ بھی جہنم میں ہمیشہ ہمیشہ کی تکلیفوں میں مبتلا کردئیے جائینگے۔

سوال:۔ایمان کے معنیٰ کیا ہیں؟

جواب:۔ایمان کے معنیٰ یقین کے ہیں

سوال:۔یقین سے کس بات کا یقین مراد ہوتا ہے؟

جواب:۔اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی ذات اور ان کی بات پر یقین کو ایمان کہتے ہیں۔

سوال:۔ایمان کے کتنے رکن ہیں؟

جواب:۔ایمان کے دو رکن ہیں، (۱) اقرار باللسان (۲) تصدیق بالجنان (اقرار لسانی، تصدیق قلبی)

سوال:۔ایمان کی کتنی قسمیں ہیں؟

جواب:۔ایمان کی تین قسمیں ہیں (۱) اجمالی (۲)تفصیلی (۳) تحقیقی

سوال:۔ایمان اجمالی کاکیا مطلب؟

جواب:۔اجمالی ایمان وہ ہے جو ایمان مجمل کے نام سے لکھا پڑھا اور یاد کرایا جاتاہے

سوال:۔ایمان مجمل کیا ہے؟

جواب:۔

اٰمَنْتُ بِاﷲِ کَمَاهُوَ بِاَسْمَائِه وَ صِفَاتِه وَقَبِلْتُ جَمِيْعَ اَحْکَامِه

سوال:۔ان جملوں کا خلاصہ کیا ہے؟

جواب:۔ایمانِ اجمالی کا خلاصہ دو چیزیں ہیں۔ (۱) اللہ پر ایمان لانا جیسے کہ وہ اپنے ناموں اور اپنی صفات کے ساتھ ہے

(۲) اللہ کے تمام احکام کو تسلیم کرنا